ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چھ سالہ پاکستانی نژاد بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)چھ سالہ پاکستانی بچہ مائیکروسافٹ امتحان میں کامیاب ہوگیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی بچے نے اس عمر یں کمپیوٹر کی دنیا کا ایک اعلیٰ ترین امتحان پاس کرلیا جو عام طور پر بالغ افراد کے ہی بس کی بات ہوتی ہے۔یہ ہے چھ سالہ محمد حمزہ شہزاد جو کہ مائیکرو سافٹ آفس کے کم عمر ترین ماہرین کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ڈھائی سال کی عمر میں اپنا پہلا لیپ ٹاپ پانے والے حمزہ کے والدین کا تعلق لاہور سے ہے جو فروری 2011 میں لندن منتقل ہوئے۔حمزہ نے ڈھائی سال کی عمر میں اپنے والدین سے کمپیوٹر کو چلانا سیکھا اور اپریل کے مہینے میں مائیرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ورڈ 2013) بن کر سامنے آیا جس نے اس امتحان میں 757 نمبرز حاصل کیے حالانکہ اس کے لیے 700 نمبروں کی حد مقرر ہے۔پہلی کلاس کے طالبعلم حمزہ کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر پر ہی گزرتا ہے اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ اس نے دو سال کی عمر میں ہی آئی فون پر گیمز کھیلنا شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم حمزہ پر کافی محنت کرتے ہیں اور ہم اس حوالے سے ارفع کریم (مرحوم) سے متاثر ہیں جو کہ پہلی کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…