اسلام آباد(این این آئی) اسلام ہاکی ایسوسی ایشن نے 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ کے لئے 18 رکنی اسلام آباد ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، کھلاڑیوں میں شاندانہ، مہوش، مدیحہ، ممونہ، حیا، چمن، اسماء ، کومل،خانسا، بینش، امبر، طیبہ، فاطمہ، ریحانہ مینزہ، آمنہ،ام حبیبہ اور آمنہ کلثوم شامل ہیں، ٹیم کا اعلان دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیاہے، آرگنائزر رفعت مسعود نے بتایاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ 26 نومبر
سے لاہور میں شروع ہو گی،چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اورچمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے،چمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی، منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔