منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی قومی ٹیم کو ایسے ملک کے ہاتھوں شکست کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائینگے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ(این این آئی)فلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 1۔2 سے شکست دے دی۔رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔قومی فٹ بال ٹیم کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان فلسطین

الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ 1۔1 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کے کئی مواقع ملے تاہم 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔یاد رہے کہ پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…