ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، جویریہ خان کی 74رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے آئرلینڈ کو 38رنز سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کر لی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ لوسیا(آئی این پی)کپتان جویریہ خان کی 74رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38رنز سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کر لی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر 139رنز کیے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان جویریہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر 74رنز بنائے۔140 رنز ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 20اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے چار اوور میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں جبکہ ثنا میر، ایمن انور، اور ایلیا ریاض کے حصہ میں بھی دو دو وکٹیں آئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر 139 رنز کیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان جویریہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 52گیندوں پر 74رنز بنائے وہ ناٹ آؤٹ رہیں ،جبکہ عائشہ ظفر نے 21 اور عمائمہ سہیل نے 18رنز بناکر کپتان کا ساتھ دیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 101 اسکور تک محدود رہی۔آئرش ٹیم کی جانب سے اوپنر شلنگٹن نے 27 رنز اور ون ڈاؤن جوائس نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باقی 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکی۔پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو نے چار اوور میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں جبکہ ثنا میر، ایمن انور، اور ایلیا ریاض کے حصہ میں بھی دو دو وکٹیں آئی۔پاکستانی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 2 شکار کئے جو ملک کے لئے کفایتی بولنگ کا ایک ریکارڈ ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکستوں کے بعد میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…