تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فرانس کا دورہ مختصر کرنے کے بعد واپس تل ابیب پہنچ گئے جہاں انہوں نے غزہ کی تازہ کشیدگی کے حوالے سے سلامتی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں پر فوج کو بھرپور کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔اسرائیلی ذرائع
کا کہنا تھا کہ فوج غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیل کے ایک سیاسی ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہونے والی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع اور فوج کی قیادت بھی موجود تھی۔ اجلاس میں غزہ کی سرحد پر کشیدگی اور فلسطینیوں کے راکٹ حملوں پر جوابی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔