ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل ڈرافٹ : 682کرکٹرز دستیاب،371غیرملکی اور311مقامی کر کٹرز شامل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل ڈرافٹ میں 682کرکٹرز دستیاب ہوں گے،بھارت کے سوا تمام ٹیسٹ ممالک اور دیگر کئی کرکٹنگ اقوام کے پلیئرز فہرست میں موجود ہیں،ڈی ویلیئرز 2 ہفتے کیلئے دستیاب ہوں گے جب کہ اسٹیون اسمتھ نے صرف یو اے ای میں میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ڈرافٹ میں مجموعی طور پر682کرکٹرز دستیاب ہونگے،ان میں 371غیرملکی اور311مقامی ہیں۔

بھارت کے سوا تمام ٹیسٹ ممالک جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا، زمبابوے، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔نیدرلینڈز، امریکا، نیپال، کینیڈا، کینیا، اسکاٹ لینڈ، یو اے ای، ہانگ کانگ اور اومان کے کرکٹرز بھی فہرست میں موجود ہیں، جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز 2 ہفتے کیلیے دستیاب ہوں گے،ممکنہ تاریخیں 14 سے27 یا 15 سے 28 فروری ہیں، اسٹیون اسمتھ نے صرف یو اے ای میں شیڈول 8،9میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، کرس لین اور برینڈن میک کولم 17فروری کو بگ بیش فائنل کے بعد دستیاب ہوں گے۔لیوک رونکی پورے ایونٹ میں حصہ لیں گے،کولن منرو 20 فروری کو نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش سے سیریز ختم ہونے کے بعد پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونگے، افغانستان کے راشد خان گوکہ بگ بیش فائنل کے بعد دستیاب ہیں البتہ اگر قومی ٹیم کی آئرلینڈ سے سیریز شیڈول ہو گئی تو پھر انھیں تاریخیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ڈیوائن براوو، ایون لوئس، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، عمران طاہر، کولن انگرام، مچل میک گلینگھن، تھشارا پریرا، انجیلو میتھیوز،کرس گیل، جیسن ہولڈر، آندرے رسل، شین واٹسن، ای ین بیل، کریگ اورٹن، لسیتھ مالنگا، لیوک رائٹ، الیکس ہیلز، ٹیمل ملز، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی، ڈیوائن اسمتھ، سموئیل بدری، بین کٹنگ، ریلی روسو، محمد نبی، مجیب الرحمان، سلومن مائر، پال اسٹرلنگ، کیمارروئچ، وین پارنیل، کارلوس بریتھ ویٹ، لینڈل سیمنز، رومن پاول، شیمرون ہیٹمائر، سام بلنگز، مارک ووڈ، ٹم بریسنن، سکندر رضا، بین لافلن، فواد احمد، ڈیوڈ مالان، لیام ڈاسن، سمت پٹیل، اینٹن ڈیوئچ، جیمز فرینکلن، دنیش رامدین، گریم کریمر، برینڈن ٹیلر،دولت زدران، روی رامپال، تسکین احمد، کائل ایبٹ، مارلون سموئلز، محمد شہزاد، سین ولیمز، اسٹیون فن، کیون

اوبرائن، روی بوپارہ،جیروم ٹیلر، دیوندرا بشو، ٹینیڈا ٹائبو، سومیہ سرکار، انعام الحق، ناصر حسین، شہریار نفیس، لاہیرو تھریمانے، ولیم پورٹر فیلڈ، ایشلے نرس، شیونرائن چندرپال، فرویز محروف و دیگر غیرملکی بھی فہرست میں موجود ہیں۔ڈرافٹ میں پاکستان کے تمام اسٹار کرکٹرز شامل ہیں، سلمان بٹ،محمد آصف، اظہر علی، عمران فرحت، فواد عالم، عبدالرزاق اور عمران نذیربھی حصہ بنیں گے۔

یہ فہرست ابھی غیرحتمی اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ڈرافٹ20نومبرکو اسلام آباد میں ہوگا، تمام6فرنچائزز کیلیے ٹریڈنگ ونڈو 12 تاریخ تک کھلی ہیں،اگلے روز اسکواڈ میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ ہوگا،زیادہ سے زیادہ10پلیئرز کو رکھنے کی اجازت ہے،ہر 16رکنی ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ کیٹیگری میں 3،3، سلور میں5اور 2ایمرجنگ پلیئرز منتخب کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…