منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سال بھر میں آئی فون بجلی زیادہ استعمال کر تا ہے یا فریج ؟

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آپ دن بھر میں کئی بار آئی فون چارج کرتے ہوں گے اور ساتھ ہی فریج سے پانی نکال کر پیتے بھی ہوں گے لیکن کیا آپ نے سوچا کہ ان دونوں الیکٹرک مصنوعات میں سے کون سی شے زیادہ بجلی لیتی ہے۔یقیناآپ کا جواب ہوگا کہ فریج زیادہ بجلی لیتی ہے لیکن ماہرین نے آپکے جواب کو غلط ثابت کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز دعویٰ کردیا ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق Digital Power Groupکے چیف ایگزیکٹو مارک میل نے کہا ہے کہ ایک میڈیم سائز کا فریج جو Environmental Protection Agencyسے منظور شدہ ہو سال بھر میں 322کلوواٹ فی گھنٹہ بجلی استعمال کرتا ہے جبکہ ایک آئی فون ایک سال میں 361کلوواٹ فی گھنٹہ بجلی کھا جاتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے فون کو باقاعدگی سے ڈیٹا بھیجنے، انٹر نیٹ براﺅزنگ، گیمز کھیلنے اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کریں تو آپ کی بیٹری تیزی سے کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو موبائل بار بار چارج کرنا پڑتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سمارٹ فون ایک جی بی ڈیٹا بھیجے یا موصول کرے تو اسے کم از کم 19کلوواٹ توانائی کی ضرورت ہوگی جبکہ صارفین کی طرف سے استعمال کیا جانا والا ڈیٹا اس سے کافی زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اکثر موبائل چارجنگ پر ہی لگا کر رکھنا پڑتا ہے اور بجلی کی زیادہ مقدار استعمال ہوتی ہے۔گذشتہ سال ایک آئی فون صارف نے ایک ماہ میں 1.58جی بی ڈیٹا استعمال کیا یعنی پورے سال میں ایک صارف نے تقریباً350کلوواٹ سے زائد کی بجلی استعمال کی جو کہ ایک میڈیم فریج سے زائد استعمال ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…