ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج)جمعہ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ۔کیویز کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3بجے شروع ہو گا۔
پاکستان کو میچ میں سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔نیوزی لینڈ گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 12ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے (آج)جمعہ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا ، ڈے اینڈ نائٹ میچپاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3بجے شروع ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سیریز میں کم بیک کیلئے پر امید ہیں اور انکا کہنا ہے کہ پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز برابر کر دے گا،ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہو گا۔دوسری جانب کیویز کپتان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر امید ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف کیخلاف مسلسل 12ایک روزہ میچوں میں ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ایک روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے104میچوں میں سے 53پاکستان اور 48نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔