جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا امکان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا امکان ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے والے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو بھی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز 16 نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہورہی ہے۔ کھلاڑیوں کے چنا کے لئے سلیکٹرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وجاہت اللہ واسطی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے سے شاہین شنواری ، شاداب، حسن علی، فخر زمان، عثمان صلاح الدین جیسے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، وقاص محمود، محمد عباس ، حمزہ ابھرتے کھلاڑی ہیں جو محنت کرکے ٹیم میں اپنی جگہ بنارہے ہیں، سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہے اور مشاورت سے ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔پشاور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سینئر اور جونیئر کمبی نیشن کا نتیجہ ہے اور کھلاڑیوں نے سیریز میں کافی محنت کی ہے، موجودہ سلیکشن کمیٹی کی کوشش رہی ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لیکر آئیں اور جو کھلاڑی بہتر کھیل پیش کررہا ہے اس کی ٹیم میں جگہ بن رہی ہے۔ بہتر ٹیم بنانے کی وجہ سے مسلسل گیارہ سیریز جیت گئے ہیں، کرکٹ کی بہتری کے لیے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا مکمل تعاون ہے اور پی سی بی کے اقدامات کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔وجاہت کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی تشکیل کے بعد اب کوشش ہے کہ ٹیسٹ میں بھی اپنی گرفت کو مضبوط کریں ۔ مصباح الحق اور یونس خان کے بعد ٹیم میں لمبی اننگز کھیلنے کا مسئلہ ہے اور اس کا متبادل بھی جلد ڈھونڈ لیں گے، ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…