جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متنازع بیان : محسن خان کے متبادل کے لیے پی سی بی کے صلاح مشورے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے متنازع بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان سے ناخوش ہیں جن کے بیانات پی سی بی کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔   ذرائع کے مطابق محسن خان مشکلات پیدا کرتے رہے تو پی سی بی نئے چئیرمین کا فیصلہ کرسکتا ہے جبکہ ان کے متبادل کے لیے کرکٹ بورڈ نے صلاح مشورے بھی شروع کر دیئے۔

یاد رہے کہ پی سی بی جسٹس قیوم رپورٹ کے حوالے سے اٹھنے والے تنازع پر ابھی وضاحتیں ہی دے رہا تھا کہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے بھی ایک منفرد بیان داغا اور کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کے لیے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔کمیٹی کے سربراہ کا بیان عین اس وقت سامنے آیا جب قومی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاری کر رہی تھی۔ پی سی بی نے محسن خان کے بیان کو غیر ضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…