واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی فوج نے انسانی ہتھیلی میں سما جانے والا ڈرون تیار کر لیا۔نئے ڈرون کا نام سکاڈا رکھا گیا ہے اور یہ 74کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بغیر آواز کے پرواز کر سکتا ہے جبکہ کم جسامت کی وجہ سے اس کا نظر آنا بھی کافی مشکل ہے۔ امریکی فوج کے انجینئرز کے مطابق ڈرون کی تیاری پر ہزاروں ڈالر لاگت آئی ہے تاہم مستقبل میں یہ لاگت کم ہو کر تقریباً ڈھائی سو ڈالر رہ جائیگی۔سکاڈا ڈرون کو بڑی تعداد میں ہدف کی جانب روانہ کیا جا سکتا ہے اور تعداد میں زیادہ ہونے کے باعث انہیں نشانہ بنانا کافی مشکل ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں