بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ایران کی جارحانہ پالیسیاں امریکا کی نئی پابندیوں کا سبب ہیں : اماراتی وزیرخارجہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کی جارحانہ پالیسیا ں ہی اس کے خلاف امریکا کی ا قتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی ذمے دار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایران کے خلاف امریکا کی دوبارہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں خطے کے نقطہ نظر کو بھی ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بحران کے حل کے لیے ایران کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔امریکا ایران کے خلاف سوموار سے نئی مگر سخت پابندیوں کو متعارف کرا رہا ہے،ا ن کے تحت ایران کی تیل کی فروخت اور بنک کاری کے شعبے کو ہدف بنایا جائے گا۔ان کا مقصد ایران کی معیشت کو زبوں حال کرنا اور اس کو جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور کرنا ہے۔امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری پروگرام کے علاوہ اپنے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو بھی ختم کردے اور مشرقِ وسطیٰ بھر میں اپنی گماشتہ تنظیموں کی حمایت سے باز آجائے۔ایرانی لیڈر امریکا کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات سے انکار کرچکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یک طرفہ پالیسیوں اور اقدامات کی مخالفت کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے 8 مئی 2018ء کو یک طرفہ طور پر ایران کے ساتھ جولائی 2015ء4 میں طے شدہ جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا تھا لیکن باقی پانچ ممالک نے اس سے علاحدگی اختیار نہیں کی اور وہ اس کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…