منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے دوسرا ٹی 20 جیت کر کئی نئے عالمی ریکارڈ بنا دئیے،دنیا کی کسی بھی ٹیم کیلئے انہیں توڑنابہت مشکل ثابت ہوگا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے فارمیٹ میں کئی نئے عالمی ریکارڈز قائم کر دئیے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ہی عالمی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے

لگاتار 11ویں ٹی 20 سیریز جیتنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ دو سال قبل قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے سرفراز احمد کے زیر سایہ پاکستان کی ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور دو سال سے کوئی بھی سیریز نہیں ہاری۔یہ پاکستان کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لگاتار 11ویں ٹی 20 میچ میں فتح ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے اور ہدف کے تعاقب میں آج تک کوئی بھی ٹیم لگاتار اتنی فتوحات حاصل نہیں کر سکی۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی پاکستان کی رواں سال ٹی 20 میں 16ویں فتح ہے اور ایک سال میں سب سے زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔پاکستان نے اس کے ساتھ ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں اپنا ریکارڈ مزید بہتر کرتے ہوئے لگاتار آٹھویں فتح بھی حاصل کی۔شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شاہین آفریدی نے عمدہ کارکردگی سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور یہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 19سال سے کم عمر کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…