منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دیا جائے : پریتی زنٹا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ اور آئی پی ایل فرینچائز ‘کنگز الیون پنجاب’ کی شریک بانی پریتی زنٹا نے انوکھا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی پی ایل میں میچ فکسنگ سے بچنے کیلئے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچاؤ کیلئے سٹے بازی کو قانونی قرار دیئے جانے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ یہ بات سننے میں

بہت ناگوار محسوس ہوگی لیکن اگر سٹے بازی کو قانونی قرار دے دیا جائے تو اس سے لیگ کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس خود دم توڑ جائیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سٹے بازی کو قانونی قرار دے دیا جائے تو اس سے سرکاری خزانے کو بھی بہت فائدہ ہوگا، اس کا استعمال ملکی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ہوگا۔انہوں نے یہ جواز پیش کیا کہ سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اور منشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…