دبئی(آئی این پی )پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں6وکٹوں سے شکست دیکر سیریزدوصفر سے جیت لی ۔تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پرپر کھیلا گیا ،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 153 رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کولن منرو44،کین ولیم سن 37 اور کیورے اینڈرسن 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز عمدہ پرفارمنس رہی ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 40 رنز کی شراکت قائم کی ۔پہلی
وکٹ برق رفتاری سے 24رنز بنانے والے فخر زمان کی گری ،جو 1 چھکے اور 3 چوکے لگاکر میدان چھوڑ گئے ،ان کی وکٹ ملن کے حصے میں آئی ۔دوسری وکٹ پربابر اعظم اور آصف علی نے 56رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور اسکور 96رنز تک پہنچادیا،اس موقع پر 40رنز بنانے والے بابراعظم کو ٹم ساوتھی نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا ،ان کی اننگز 4 چوکوں سے مزین تھی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 114 کے اسکور پر گری، آصف علی 38 رنز بناکر منرو کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں دوران بیٹنگ 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔