اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزٹرائلز اسلام آباد میں اختتام پذیر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤکے سلسلہ میں دو روزٹرائلز گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس ٗاسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے ٗدو روز ہ ٹرائلزمیں ملک بھر سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل تھی۔

جس میں چیئرمین حافظ محمد عمران بٹ جبکہ دیگر ممبران میں ملک محمد راشد ،علی اسلم چوہدری، محمد الیاس بٹ اور سیکرٹری امجد امین بٹ شامل تھے، دو روز ٹرائلز کے بعد پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے ترجمان ملک محمد راشد کے مطابق ٹرائلز کے دوران نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2016 ء میں بھارت میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے ویٹ لیفٹنگ میں ہر ویٹ کیٹگریز میں کل آٹھ تمغے حاصل کئے جن میں ایک سونے، دو چاندی اور پانچ کانسی کے تھے اور امید ہے ٗاب کیونکہ ویٹ کیٹگریز کی تعداد بھی دس ہوگئی ہے اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کرکے تمام ویٹ کیٹگریز میں میڈل حاصل کرکے کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ ابھی سے شروع کریں تاکہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کریں،ایک سوال کے جواب میں راشد ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کے دوران 20 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان اتوار کو کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…