جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ نے سری لنکا کو واحد ٹی ٹونٹی میں 30رنز سے ہرا دیا، پریرا کی 57رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آئی این پی)جیسن روئے کی جارحانہ بیٹنگ اور جوئے ڈینلی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 187 رنز بنائے، جیسن روئے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

جواب میں سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان تھسارا پریرا کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، پریرا کی 31 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، جوئے ڈینلی نے 4 اور عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہفتے کو کولمبو میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جیسن روئے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 36 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی 27، بین سٹوکس 26، جوز بٹلر 13، ایلکس ہیلز 4، کپتان مورگن 11، ڈینلی 20 اور رشید 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پلنکٹ 7 اور جورڈن 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لاستھ مالنگا، آپنسو نے 2، 2 اودانا، سنداکن اور دھنن جایا ڈی سلوا نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان پریرا نے جارحانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی تاہم ان کی 57 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، دنیش چندیمل 26، کامنڈو مینڈس 24، دھنن جایا ڈی سلوا 17، شناکا 10، ڈکویلا 3، کوسل مینڈس ایک، آپنسو بغیر کوئی رن بنائے اور مالنگا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوئے ڈینلی نے 4، عادل رشید نے 3، جورڈن نے 2 اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…