بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فی اجلاس شرکت کیلئے 55ہزار، 5ہزار ڈیلی الاؤئنس،فائیو سٹار ہوٹل میں قیام ، ائیر ٹکٹ ، ٹرانسپورٹ بھی بالکل فری،جانتے ہیں بدلے میں کرکٹ کمیٹی کو کیا کام کرنا ہوگا؟

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی نئی کرکٹ کمیٹی کے ارکان کو ہراجلاس میں شرکت کرنے پر 55ہزار روپے ملیں گے جبکہ دیگر مراعات اس کے علاوہ ہوں گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان، وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز ایک اجلاس میں شرکت کرنے پر50 ہزار روپے کے خصوصی الاونس کو پانے کے اہل ہوں گے۔

50ہزار فی اجلاس فیس کے ساتھ 5ہزار روپے ڈیلی الانس، فائیواسٹار ہوٹل میں قیام ، ایئرٹکٹ اور ٹرانسپورٹ بھی ان کی مراعات میں شامل ہیں۔پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اورچیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے پریس کانفرنس میں یہ واضح کیا تھا کہ ان کی باقاعدہ کوئی تنخواہ نہیں ہوگی تاہم معمولی الانسرضرور ان کو دیے جائیں گے۔سابق ٹیسٹ اوپنر کی سربراہی میں کام کرنیوالی اس کمیٹی کویہ اختیار ہوگا کہ وہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں، اپنا اجلاس طلب کرسکتے ہیں، اجلاس طلبی کیلئے کمیٹی ممبران کی دستیابی کوسامنے رکھا جائیگا۔سال میں یہ کمیٹی کم از کم تین بار سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مشاورت کریگی، جس میں ٹیم کی کارکردگی اورکھلاڑیوں کی پرفارمنس پر تبادلہ خیال ہوگا، اسی طرح ٹیم انتظامیہ کے ساتھ سال میں اتنی ہی بار ان کا سیشن ہوگا، اس کمیٹی کے ذمہ کرکٹ کرپشن کی روک تھام کے اقدامات سمیت وہ تمام شعبہ جات ہیں جن میں بہتری لانے کیلئے یہ اپنا تجربہ اور سفارشات بورڈ سربراہ احسان مانی کے ساتھ شیئرکریں گے۔کمیٹی کے چیئرمین محسن خان، وسیم اکرم اور مصباح الحق نے اپنی تقرری پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی خدمت کرنے کے عزم کا اظہارکر رکھا ہے، یہ کمیٹی مختلف تضادات کا مجموعہ ہے،اس کمیٹی کے تین ارکان وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ وابستہ ہیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت مصباح الحق کے پاس ہے جبکہ عروج ممتاز ویمن ٹیم کی سلیکٹر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…