پونے (این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی ریکارڈ ساز 38ویں سنچری، ایک ٹیم کے خلاف مسلسل 4 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جبکہ کوہلی نے کسی ایک ملک میں مسلسل زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، انہوں نے ویلیئرز کا ریکارڈ برابر کیا ہے، ویلیئرز نے 2010-11ء میں بھارتی سرزمین پر مسلسل چار سنچریاں بنائی تھیں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم
نے یو اے ای میں مسلسل پانچ سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا ہے، اس کے علاوہ کوہلی نے دو مختلف ٹیموں کے خلاف باہمی ون ڈے سیریز میں تین سنچریاں بنا کر اور دو مختلف ٹیموں کے خلاف سات یا زائد سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے، انہوں رواں سال جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں تین، تین سنچریاں بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات اور سری لنکا کے خلاف آٹھ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے۔