دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی سکور پر گری، فخر زمان 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،
فخر زمان کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے، بابر اعظم اور محمد حفیظ نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی سکور کو 99 تک پہنچا دیا، اس موقع پر محمد حفیظ شارٹ کو کیچ تھما بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے 40 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے، جب پاکستان کا مجموعی سکور 106 ہوا تو بابراعظم بھی شارٹ کی گیند پر فنچ کو کیچ تھما کر 45 رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے، ان کے بعد آصف علی پاکستان کے مجموعی سکور 117 پر 9 رنز بنا کر سٹین لیک کی گیند پر شارٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ابھی پاکستان کا مجموعی سکور 131 ہوا تھا کہ پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی، شعیب ملک 14رنز بنا کر مارش کو کیچ تھما کر واپس چلے گئے، ان کے بعد حسن علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی آتے ہیں اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور مارش نے ان کا کیچ تھام کر پویلین واپس بھیج دیا، آخری اوور میں فہیم اشرف اور عماد وسیم نے سکور کو 147 تک پہنچا دیا، فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور عماد وسیم صرف ایک رنز بنا سکے، اس طرح پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے، آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن کولٹر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیلی سٹین لیک نے دو اور ڈی اے شارٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔