جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

امریکی صدر پریشان ہیں تو آئی فون کی جگہ ہیواوے استعمال کریں

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار غیر محفوظ آئی فون استعمال کرتے ہیں اور چونکہ یہ ڈیوائس محفوظ نہیں، تو چینی اور روسی جاسوس ان کی کالیں سن سکتے ہیں۔اس رپورٹ پر اب چینی وزارت خارجہ نے بھرپور طنز کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا ۔چین کی وزارت خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤا چیون یانگ نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پریشانی ہے کہ آئی فونز کی گفتگو ٹیپ کی جاسکتی ہے۔

تو امریکی صدر ہیواوے استعمال کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس جملے کے ذریعے امریکی انتظامیہ پر بھرپور طنز کیا ہے۔کیونکہ ہیواوے وہ چینی کمپنی ہے جس کیلئے امریکا میں کاروبار کرنا بہت مشکل بنادیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ جملے کو بھی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مسترد کرنے کیلئے استعمال کیا۔ترجمان کے مطابق چینی جاسوسوں کی جانب سے امریکی صدر کے فونز کو ٹیپ کرنے کی رپورٹ فیک نیوز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…