بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میں عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا : دھونی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے بقیہ میچز میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور اس وقت تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو آئندہ میچوں میں آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے میچ کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…