جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بی ایم ڈبلیو نے فروخت شدہ 10 لاکھ کاریں واپس منگوالیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے ڈیزل کاروں میں ‘تکنیکی خرابی’ کے انکشاف پر دنیا بھر سے اپنی 10 لاکھ 60 ہزار کاریں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا. فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ ڈیزل کاروں کے اخراجی نظام میں خرابی سامنے آئی ہے۔   بی ایم ڈبلیو کی نئی ہائیبرڈ گاڑی متعارف اس حوالے سے کمپنی نے مزید بتایا۔

بی ایم ڈبلیو کی ڈیزل کاروں کے اخراج کے نظام کی خرابی کے باعث کار میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔ بی ایم ڈبلیو کے ایک گروپ نے بتایا کہ خراب گیس ری سرکولیشن کولر کے باعث کولنگ پائپ میں رساؤ ہو سکتا ہے اور انتہائی صورت میں کار میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔ بی ایم ڈبلیو نے اگست میں تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار کاروں کی واپسی لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب مزید خرابی منظر عام پر آنے کے بعد مجموعی طور پر 10 لاکھ 60 ہزار کاریں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  بی ایم ڈبلیو کی مستقبل کی گاڑی متعارف واضح رہے کہ کمپنی نے مارچ 2007 سے اگست 2011 کے درمیانی عرصے میں تیار ہونے والی بی ایم ڈبلیو ون سیریز، دی تھری سریز، زیڈ فور، ایکس پیڑول اور ڈیلز ماڈل کی 3 لاکھ 12 ہزار کاریں واپس منگوائی تھی۔ بی ایم ڈبلیو نے جنوبی کوریا میں رواں برس تقریباً 30 کاروں میں آگ لگنے کے واقعات پر معذرت نامہ جاری کیا تھا۔ گزشتہ برس سیفٹی کے مسئلے پر بی یم ڈبلیو نے 36 ہزار 410 پیڑول کاریں واپس لی تھیں۔  بی ایم ڈبلیو کی اب تک کی بہترین اسپورٹس کار بی ایم ڈیلیو حکام نے کہا کہ فروخت کنندہ سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں اور مالکان کو فوری طور پر کار مقامی ورکشاپ میں لانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ گروپ کے مطابق اگر اخراجی نظام میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تو مطلوبہ حصہ تبدیل کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…