جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

15 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں فکسنگ کا انکشاف،پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل بھی فکسنگ میں مبینہ طورپرشامل رہے،الجزیرہ کی رپورٹ نے کھلبلی مچادی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کی دنیا میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور پاکستان کے کھلاڑیوں پر فکسنگ کے نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں،اس ہی عرصے میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 5، پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 جبکہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی جس میں دونوں ٹیم کی جانب سے فکسنگ کی گئی تھی، ان اسپاٹ فکسنگ کے واقعات سے کھیل کا چند حصہ متاثر ہوا تھا اور اس سے نتائج نہیں جانے جاسکتے تھے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ درجے کی کرپشن کے شواہد پیش کردیے، رپورٹ کے مطابق 15 انٹرنیشنل میچز میں 2 درجن سے زائد فکسنگ کے واقعات پیش ہوئے تھے۔2011 اور 2012 کے شواہد سے انگلینڈ کے چند کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا جنہوں نے 7 میچز میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی ،اس ہی عرصے میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے 5، پاکستانی کھلاڑیوں نے 3 جبکہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی جس میں دونوں ٹیم کی جانب سے فکسنگ کی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان اسپاٹ فکسنگ کے واقعات سے کھیل کا چند حصہ متاثر ہوا تھا اور اس سے نتائج نہیں جانے جاسکتے تھے۔ الجزیرہ کو میچ فکسر کی بھارتی بکیز کو کی گئی کالز کی ریکارڈنگ موصول ہوئی، جن میچز میں فکسنگ کی گئی تھی ان میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا بھارت بمقابلہ انگلینڈ، کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا جنوبی افریقہ بمقابلہآسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انگلینڈ کی پاکستان کے ساتھ کھیلے گئے میچز کی سیریز شامل ہے،تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فکسنگ کو بلے بازوں کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے اپنی پرفارمنس نہ دکھانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا،ان فکسنگ کے واقعات میں چند عالمی معروف کھلاڑیوں کو بلے بازی کرتے دیکھا گیا۔رپورٹ میں الجزیرہ کی جانب سے ممبئی کے رہائشی مبینہ میچ فکسر انیل منور کے حوالے سے انکشافات کیے گئے جو الجزیرہ کے مطابق 2010 سے بین الاقوامی کرکٹ میں کرپشن میں ملوث ہیں،

تحقیقات کے دوران یہ اہم بات سامنے آئی کہ انیل منوقر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گورننگ باڈی 8 سالوں سے جانتی ہے تاہم نشریاتی ادارے کی جانب رابطہ کیے جانے پر انہوں نے منور کی تلاش کی اپیل کردی، انیل منور کی 26 میں سے 25 پیش گوئی درست ثابت ہوئیں،انیل منور کو کھلاڑیوں میں معروف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے قریب دیکھا گیا جس کی تصویر بھی رپورٹ میں پیش کی گئی تھی،دیگر کھلاڑیوں میں پاکستان کے عمر اکمل، آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈی بچل، سینیئر بھارتی کھلاڑی سریش رائنا، روہت شرما اور لکشمی پتھی بالاجی شامل ہیں،اس سے قبل الجزیرہ ہی کو پاکستان کے سابق کرکٹر دنیش کنریا نے انٹرویو دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اوراپنے سابقہ ساتھی کرکٹرز سے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور کرکٹ حکام سے اپنے اوپر لگائی گئی تاحیات پابندی ختم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…