اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا بیٹا آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے گا،جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے سلیکٹ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا بیٹے عثمان قادرجنوبی افریقہ کے خلاف ٹور میچ کے لیے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون میں شامل کرلیا گیا۔عثمان قادر 31اکتوبر کو کینبرا میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے واحد ٹور میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے گا۔فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 3 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا پہنچے گی جہاں صرف ایک وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔دنیائے کرکٹ کی دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان یہ سیریز رواں سال مارچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پر بال ٹمپرنگ کے سنگین الزامات کے بعد پہلی سیریز ہوگی۔ بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ بیٹسمین کیمرون بینکرافٹ پر پابندی لگائی گئی اور کوچ ڈیرن لہمین کو بھی اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا تھا۔ لاہور میں پیدا ہونے والے 25 سالہ عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں موقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے۔ انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے۔ عثمان قادر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی تھی۔ عثمان قادر تاحال آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے اہل نہیں ہوئے تاہم وہ ضوابط کی تکمیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کیلئے پرامید ہیں۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا بیٹے عثمان قادرجنوبی افریقہ کے خلاف ٹور میچ کے لیے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون میں شامل کرلیا گیا۔عثمان قادر 31اکتوبر کو کینبرا میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے واحد ٹور میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…