بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشین چیمپئنز ٹرافی، ،بھارت کیخلاف میچ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کو چ میں جھگڑا،گالیوں کا تبادلہ، بات بڑھ گئی، افسوسناک واقعہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اومان میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم منیجر حسن سردار سے اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں محمد عرفان جونیئر کی جانب سے پنلٹی کارنر پر کئے جانے والے شاندار گول کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف برتری حاصل ہوچکی تھی

اس کے باوجود ٹیم آفیشلز میں ان بن شروع ہو گئی۔حسن سردار کا کہنا تھا کہ تم ٹیم کو کیسے کھلارہے جس پر محمد ثقلین نے حسن سردار سے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ وہ ٹیم کو کیسے کھلارہے ہیں، آپ مداخلت نہ کریں مجھے اپنا کام کرنے دیں۔ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونے کے صرف سات منٹ قبل بھی حسن سردار اور محمد ثقلین کے درمیان گالیوں کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس صورت حال کے بعد کوچ محمد ثقلین نے صدر پی ایچ ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سیکرٹری شہباز سینئر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف نے کوچ محمد ثقلین کو فوری طور پر وطن واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے واپسی کا ٹکٹ بھی بجھوا دیا ہے،پی ایچ ایف سر براہ خالد سجاد کھو کھرپاک بھارت میچ کے دوران اس واقع کو لیکر انتہائی غصہ میں ہیں اور انہوں نے واقعہ کی انکوائری کرکے اس واقعہ کے ذمہ دار کا تعین کر تے ہوئے اس کے لئے سزا تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا منیجر حسن سردار سے وضاحت طلب کرنے سے انکارکردیا جس پر ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔محمد ثقلین نے منیجر حسن سردار کی من مرضی کو ٹیم کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عزت نفس اور پاکستان ہاکی وقار سب سے زیادہ عزیز ہے ۔حسن سردار کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے ۔  اومان میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم منیجر حسن سردار سے اختلافات کے باعث ہیڈ کوچ محمد ثقلین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…