قومی فٹ سال چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

20  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں کھیلی جائے گی، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر

فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں، ان ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 25 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، چیمپیئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…