جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں : حکومت دیگر کھیلوں کی طرح آرچری کے کھیل پر بھی توجہ دے، وصال خان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی) پاکستان آرچر ی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح آرچری کے کھیل پر بھی توجہ دے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آرچری کا کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کر رہے لیکن حکومت کو بھی دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے ہونگے، وصال محمد خان نے کہا کہ سکول اور کالجز کی سطح پر بھی آرچری کے مقابلے منعقد ہونے شروع ہو

گئے ہیں جبکہ یونیورسٹیز کی سطح پر پہلے ہی سالانہ مقابلے ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…