دبئی ( آن لائن) کرکٹ کی دنیا میں ’یونیورسل باس‘ کا خطاب حاصل کرنے والے کرس گیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ
وہ 1992ء4 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی پاکستان نہیں گیا لیکن موقع ملا تو خوشی سے جاؤں گا اور وزیراعظم عمران خان سے ملوں گا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ مجھے ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کیساتھ مزے کرنے کا موقع مل جائے۔‘‘جب ان سے یہ پوچھا گیا پاکستان جانے کیلئے ان کی کوئی شرط ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’صرف ایک ہی شرط ہے کہ پاکستان نجی طیارہ بھیج دے اور میں اس میں بیٹھ کر پاکستان چلا جاؤں۔‘‘واضح رہے کہ کرس گیل اس وقت شارجہ میں افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں حال ہی میں کھیلے گئے ایک میچ میں انہوں نے 21 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم بلخ لیجنڈز کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ کرکٹ کی دنیا میں ’یونیورسل باس‘ کا خطاب حاصل کرنے والے کرس گیل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ 1992ء4 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔