اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)فخر زمان ڈیبیو ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے چوتھے پاکستانی بن گئے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے اوپنر فخر زمان ٹیسٹ اننگز میں سنچری سے قبل 94 رنز پر آوٹ ہوئے تو وہ پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے

جو ‘‘نروس نائنٹیز ‘‘ کا ڈیبیو پر شکار ہوئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفے سے  قبل پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان سنچری سے محض 6 رنز کی دوری پر تھے کہ ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ڈیبیو میچ میں نروس نائنٹیز میں آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے پاکستانی وکٹ کیپر اوپننگ بیٹسمین عبدالقادر تھے، جو آسڑیلیا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 95 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔تسلیم عارف مرحوم جنوری 1980ء میں بھارت کے خلاف اولین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 90 رنز پر آوٹ ہوئے۔فہرست میں تیسرے پاکستانی بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین عاصم کمال تھے جو اکتوبر 2003ء میں جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں پہلی اننگز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں فخر زمان اولین ٹیسٹ میں ‘‘ نروس نائینٹرز ‘‘ کا شکار ہونے والے 31ویں کھلاڑی ہیں، انگلینڈ کے اسٹنلے جیکسن دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جو ڈیبیو ٹیسٹ میں ‘‘ نروس نائنٹیز ‘‘ کا شکار ہوئے، وہ جولائی 1893ء میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسڑیلیا کے خلاف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…