جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی نے لاہور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہورہا ہے جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھجوادیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام رکن ممالک کی تصدیق کی بعد باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت اس وقت پاکستان کے پاس ہے اور حال

ہی میں بورڈ سربراہ احسان مانی نے عہدہ سنبھالنے کے پعد پہلی بار اجلاس کو چیئر کیا تھا۔ ان سے پہلے سابق چیئرمین نجم سیٹھی یہ ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔ پاکستان کی دوسالہ مدت اب ختم ہورہی ہے اور رولز کے تحت بنگلہ دیش بورڈ کی اگلی باری ہے۔لاہور میں شیڈول اجلاس میں بنگلا دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن نئے صدر بن جائیں گے۔ اجلاس میں خطے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اہم ایونٹس کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…