اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری سالک حسین کی جیت پر سوالیہ نشان لگ گیا، دوبارہ انتخاب کا امکان، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، حیرت انگیزصورتحال

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65سے 98ہزار 364ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور تحریک لبیک کے مفتی یعقوب نے 34ہزار 811ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے، اتوار کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65چکوال کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چوہدری سالک حسین کامیاب ہوگئے،

انہوں نے 98ہزار 364ووٹ لئے اور ٹی ایل پی کے مفتی یعقوب نے 34ہزار 811ووٹ حاصل کیے۔ جیتنے والے امیدوار کے ڈیرے پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز میں کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ اور ڈی آر او کو معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ۔اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 65 چکوال کے 6 پولنگ اسٹیشنز میں کسی بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ 6 پولنگ اسٹیشن پرکسی بھی امیدوار کا پولنگ ایجنٹ نہیں آیا، الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حلقے کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں، اور ڈی آر او کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار289 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار154 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 135 ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ 1 لاکھ 57 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی بننے پر یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…