منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ٗ نئے تعلقات کا آغازکر دیا گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دستخط کی تقریب دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے یادداشت پر دستخط کیے۔ چینی

کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین روابط مستحکم اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے مابین سٹریٹجک شراکت داری میں تقویت کیلئے دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین باقاعدگی سے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…