بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مناسب قیمت اور اچھے فیچرز سے لیس نیا نوکیا 7.1 فون متعارف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ مناسب قیمت میں اچھے ڈیزائن، بہتر کیمروں اور فیچرز والا فون چاہتے ہیں، تو نوکیا 7.1 آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت اور فیچرز کافی مناسب قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ سال کے نوکیا 7 کا یہ اپ ڈیٹ ورژن مڈرینج اسمارٹ فون ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ اور

بیزل کافی حدک تک کم کیے گئے ہیں۔  نوکیا نے چپکے سے نیا اسمارٹ فون پیش کردیا 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ایچ ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ ‘خالص’ اینڈرائیڈ ون سپورٹ کو اس فون کی خاصیت ہی سمجھی جاسکتی ہے کیونکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس 3 سال جبکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس 2 سال تک فوری صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ اور یہ ایسے فون کے لیے انتہائی زبردست ہے جو کہ قیمت کے لحاظ سے سام سنگ کے لیے گلیکسی نوٹ 9 سے 50 فیصد سے بھی زیادہ سستی ہو۔ اس فون میں کسی حد تک ڈسٹ ریزیزٹنس اور واٹر اسپرے تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے تاہم پانی میں ڈوبنے پر یہ ضرور خراب ہوجائے گا۔ اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 636 پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تیز ہے۔ اسی طرح 32 جی بی اسٹوریج اور تھری جی بی ریم یا 64 جی بی اسٹوریج اور فور جی بی ریم کے آپشنز دیئے گئے ہیں، یو ایس بی سی فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے (50 فیصد بیٹری آدھے گھنٹے میں چارج ہوسکتی ہے)۔ 3600 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں پورٹریٹ موڈ کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ موجود ہے۔ فون کے بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سسٹم ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ اسپلٹ اسکرین فون موڈ پر آپ فرنٹ اور بیک کیمروں کو بیک وقت تصاویر اور ویڈیو کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، جس کمپنی بوتھیز قرار دیتی ہے۔ یہ فیچر گزشتہ سال نوکیا 8 میں سامنے آیا تھا۔ یہ فون رواں ماہ کے آخر میں 349 ڈالرز (لگ بھگ 37 یا 38 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…