اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھتے ہوئے رکن پی ٹی آئی نفیسہ عنایت خٹک کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر کارروائی کی درخواست کردی۔ منگل کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا۔ خط میں
رکن پی ٹی آئی نفیسہ عنایت خٹک کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر کارروائی کی درخواست کردی۔ اکبر ایس بابر نے الزام لگایا کہ نفیسہ عنایت خٹک‘ جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے میری بہن کو ہراساں کیا۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی ‘ نفیسہ خٹک اکبر ایس بابر کے الزام کی تردید کرچکی ہیں۔