نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی کمپنی نے ”سیلفی“لینے کے شوقین مرد و خواتین کے لئے ہائی ریزولیوشن کیمرے سے لیس ڈرون متعارف کرا دئیے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہنری براڈلو کمپنی کا تیار کردہ محض 2.8 پاونڈ وزنی ڈرون للی 1080ہکس کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ 12میگا پکسل کیمرے سے تصاویر بھی لے سکتا ہے۔ ڈسک کی شکل کا 10انچ چوڑا اور تین انچ اونچا یہ ڈرون ایک بار بیٹری چارج کرنے کے بعد مسلسل 20منٹ تک پرواز کر سکتا ہے۔ جی پی ایس سسٹم کے ذریعے یہ اپنے ہدف کو خود تلاش کر کے فضا سے اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتا ہے۔