اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

غزہ کی سرحد پراسرائیلی فورسزکی براہ راست فائرنگ سے آٹھ فلسطینی شہید،600 زخمی

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی سرحد پر ہونے والے نئے تصادم میں اسرائیل کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید جبکہ 600زخمی ہوگئے ،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فورسزنے بتایاکہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار مظاہرین اسرائیلی سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر جمع ہوئے۔مظاہرین نے اسرائیلی سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر اپنے احتجاج

کے دوران دھماکا خیز مواد والے گرینڈز اسرائیلی علاقے میں فائر کیئے۔اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوجیوں نے طے شدہ ضابطے کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم اسرائیلی فوج نے مخصوص حالات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے زیر نگیں غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے بتایا کہ چودہ سالہ لڑکا محمد الحوم اور اٹھارہ برس کے ایاد الشھر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دو مزید فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔اسرائیل،غزہ سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں پر اسرائیلی فائرنگ سے ابتک 191 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی محدود تعداد ایسے افراد کی ہے کہ جو مظاہرین پر اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری میں جان کی بازی ہار گئے۔فلسطینی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بعد علاقہ چھوڑ جانے والے فلسطینیوں کو وطن (اب اسرائیل) واپس آنے دیا جائے۔اسرائیل سمجھتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بیدخل فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت دینا یہودی ریاست کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ انہی حلقوں کا الزام ہے کہ حماس کی قیادت میں غزہ کی اسلام پسند حکومت ایسے مظاہرے منظم کروا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…