جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل 20 برس کا ہو گیا ،خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل پیش

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل رواں ماہ اپنی20 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے جس کے لیے گزشتہ روز خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل پیش کیا گیا ۔کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے آج ہر شخص گوگل کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل کو 20 برس سے بے شمار صارفین استعمال کر رہے ہیں۔یوں تو گوگل کو آفیشل طور پر 4ستمبر 1998ء کو متعارف کیا گیا تھا ۔

لیکن کمپنی کی جانب سے اس کی سالگرہ ہر سال 27 ستمبر کو منائی جاتی ہے۔گزشتہ روز گوگل کا ڈوڈل اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا گیا ہے، جس میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔خصوصی اینیمیٹڈ ڈوڈل ویڈیو 1منٹ 37سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں منفرد زبانوں میں وہ سب دکھایا گیا ہے، جسے صارفین سرچ کرتے ہیں، جیسے کھیلوں کی معلومات، تصاویر، کھانے پینے کی اشیا کی معلومات اور جفز وغیرہ۔اینیمیٹڈ ویڈیو کے آخر میں گوگل نے مختلف زبانوں میں صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ گوگل کا آغاز اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔گوگل کمپنی کی جانب سے ہر برس یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ بہتر سروس فراہم کریں اور یہی وجہ ہے کہ گوگل میں گاہے بگاہے متعدد فیچرز بھی شامل ہوتے رہتے ہیں۔گوگل اس وقت 150 زائد سے زیادہ زبانوں اور 190 سے بھی زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…