ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

تین عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کرنے کا امریکی فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے تین عرب ممالک میں موجود اپنے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کوواپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹریاٹ میزائل نظام کی واپسی کی وجہ انہیں اپ گریڈ کرنا اور چین اور روس پر توجہ مرکوز کرنا بتائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں تین عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا اگلا مرکز چین اور روس ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکی عہدیدار نے بتایا کہ پینٹا گون کویت، اردن اور بحرین میں موجود اپنے چار پیٹریاٹ سسٹم واپس کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی ایک یا دو ماہ کے اندر اندر کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جن عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس لیا جا رہا ہے ان کے پاس متبادل دفاعی نظام موجود ہے اور وہ اب کمزور نہیں رہے ۔خیال رہے کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم ٹیکٹیکل بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت دیگر میزائل حملوں سے بچانے کا ایک موثر ہتھیار ہے۔ عرب ملکوں کے پاس موجود پیٹریاٹ میزائل سسٹم امریکا کا فراہم کردہ ہے۔امریکی اخبار کے مطابق عرب ممالک سے پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی سے پہلے کرلیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے سوال پوچھا گیا مگر انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…