بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ،ورلڈ وائیڈ ویب مکمل طور پر بدلنے کیلئے تیار

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)ورلڈ وائیڈ ویب پر گوگل سرچ کی آمد کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی اس اہم ترین پراڈکٹ کو متعدد نئے فیچرز کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق درحقیقت یہ فیچرز آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اب گوگل سرچ صارف کے سرچ کے تجربے کا اندازہ خودکار طور پر لگانے کی کوشش کرے گی۔اسی طرح گوگل نے اپنی توجہ موبائل پر مرکوز کی ہے۔

اور ایسا لگتا ہے کہ تمام نئے فیچرز ڈیسک ٹاپ پر نہیں بلکہ اسمارٹ فونز پر کام کریں گے (کم از کم گوگل کی سلائیڈز سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے)۔اس حوالے سے پہلا فیچر ایکٹیویٹی کارڈ ہے جس میں سرچ رزلٹس کے اوپر ایک پتلی سی پٹی ابھر آئے گی جس پر کلک کرنے پر ایک کارڈ متعلقہ سرچز کو شو کرے گا جبکہ اسی موضوع پر صارف کی پرانی سرچز کو بھی دکھائے گا۔اسی طرح ایک نیا فیچر کلیکشنز کا ہے جس میں صارفین مخصوص موضوعات پر اپنی سرچز کو محفوظ اور آرگنائز کرسکیں گے، بالکل پنٹیریسٹ سرچ کی طرح۔گوگل فیڈ نامی فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا، اس فیچر میں صارف کی دلچسپی کے موضوعات کو کارڈز کی شکل میں دکھایا جاتا ہے، اب اسے ڈسکور کا نام دیا گیا ہے اور صارف کو مواد کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دیا جارہا ہے۔اگر صارف کئی زبانوں سے واقف ہوگا تو یہ کارڈ کئی زبانوں پر سامنے آئیں گے اور یہ ڈسکور فیڈ تمام موبائل صارفین کے گوگل ہوم پیج پر متعارف کرائے جائے گی۔اگر تو آپ کو سوشل میڈیا پر اسٹوریز فارمیٹ پسند ہے تو اچھی بات یہ ہے کہ گوگل نے اسٹوریز کو سرچ کا حصہ بھی بنادیا ہے جن میں اے ایم پی اسٹوریز بھی شامل ہیں۔فیچرڈ ویڈیوز ایک اور نیا فیچر ہے جس میں صارف جب کسی ویڈیو کو سرچ کرے گا تو گوگل خودکار طور پر اس ویڈیو کے پرانے کلپس کو بھی سامنے لے آئے گا۔امیجز کو سرچ کرنے کے طریقہ کار میں بھی اپ دیٹ کی گئی ہے اور اب ایک نیا رینکنگ الگورتھم متعلقہ تصاویر کی تلاش میں مدد دے گا اور گوگل امیج رزلٹس میں گوگل لینس کا اضافہ بھی کررہا ہے۔ہنگامی حالات کے شکار افراد کے لیے بھی گوگل نے نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں، جن میں اے آئی پر مبنی سیلاب کی پیشگوئی کرنے والا ماڈل، جو سیلاب کے بروقت الرٹ فراہم کرے گا، یہ فیچر فی الحال بھارت میں متعارف کروایا جارہا ہے۔آخر میں گوگل نے ملازمت کی تلاش کے لیے ایک نیا ٹول پاتھ ویز بھی پیش کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…