پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی،4امیدواروں کے ناموں کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ئی ا ین پی) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے دو صوبائی، دو قومی اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 87 سے خالدہ طیب ایم کیو ایم کی امیدوار ہوں گی۔پی ایس 111 سے ڈاکٹر جہانزیب مغل ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے، این اے 243 سے عامر ولی الدین، این اے 247 سے صادق افتخار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے نتائج چیلنج کیے تھے، این اے 241، 245، پی ایس 97، 126 اور 130 کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گا، تحریک انصاف سے اتحاد الگ چیز ہے مگر انتخابی نتائج پر اعتراضات تھے جو سامنے لائے ہیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بڑی شد و مد کے ساتھ تحریکِ انصاف کے عامر لیاقت کی کام یابی کو چلینج کیا گیاتھا، انھوں نے ٹریبونل سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کی کام یابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…