ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارتی سیاست میں ہلچل ،مودی بڑے کرپشن سکینڈل میں پھنس گئے، فرانس سے لڑاکا طیاروں کی ڈیل میں کیا کچھ ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک) مودی سرکار کی دیوالیہ کمپنی پر عنایتوں کی داستان سامنے آنے پر بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپشن کے نئے اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں جس میں فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا تنازع سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رافیل لڑاکا طیارے کی خریداری کیلئے بزنس مین انیل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔سابق فرانسیسی صدر کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی بھی مودی سرکار پر برس پڑے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کے لیے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔راہول گاندھی کے مطابق مودی کو فرانسیسی صدر کے بیان کی تصدیق یا تردید کرنی چاہیے لیکن ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل نریندر مودی کے دوست اور چھوٹے مودی کے نام سے مشہور ہیرے کے تاجر نیرو مودی کے اثاثے ڈیڑھ کھرب روپے کے فراڈ کے الزام میں منجمد کر دیے گئے تھے۔بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس وقت بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ چھوٹے مودی کو نریندر مودی کی حمایت حاصل ہے اور اسے ملک سے فرار کرانے میں بھی بھارتی وزیراعظم ہی کا ہاتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…