جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس، کئی شہروں میں موبائل سروس بند۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو چکے ہیں اور کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے

جب کہ کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا، جب کہ کراچی میں جلوس نشتر پارک اور اسلام آباد میں مرکزی جلوس سیکٹر جی 6 ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔گوجرانوالہ میں آج مجموعی طور پر 103 جلوس نکالے جائیں گے جب کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ حویلی سادات سے برآمد ہوگا جب کہ ملتان میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہوگا۔ چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سرگودھا، راجن پور، حیدرآباد، لاڑکانہ سانگھڑ، جیکب آباد ، شکارپور سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…