بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

آئی فون ایکس آر میں ’’آر‘‘ کا مطلب کیا ہے؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے آئی فون کو آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔ اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے

شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ جس کا جواب آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے آنے سے لگ بھگ 9 سے پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ‘ آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے’۔ مگر اس سال لوگ اپنا سر اس لیے کھجا رہے ہیں کہ آخر آئی فون ایکس آر (10r) میں آر کا مطلب کیا ہے۔ ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف جہاں تک آئی فون ایکس ایس کی بات ہے تو ایپل نے 2009 میں جب آئی فون تھری جی ایس متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے ایس کو اسپیڈ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں آئی فون میں ایس ایسی ڈیوائسز کے لیے استعمال ہورہا تھا جو کہ سابقل ماڈل جیسے ڈیزائن کی ہوتی ہیں مگر ان کے اندر فیچرز کو اپ گریڈ کردیا جاتا ہے۔ اسی طرح آئی فون فائیو سی میں سی درحقیقت کلر کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم ایپل نے کبھی اس کی واضح تصدیق نہیں کی۔ مگر اب آئی فون ایکس آر میں آر کس لفظ کے لیے استعمال کیا گیا ہے؟ تو لوگوں کے خیال میں یہ ریگولر، revolutionary یا ایسے ہی کسی لفظ پر ہوسکتا ہے۔ مگر ایک تھیوری یہ ہے کہ ایپل کو خود معلوم نہیں کہ درحقیقت آر کس لفظ کے لیے اسٹینڈ کرتا ہے اور بس اسے ایسے ہی منتخب کرلیا گیا کیونکہ سننے اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔  ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انگلش حروف تہجی میں آر ، ایس سے پہلے آتا ہے اور ایکس آر، ایکس ایس سے سستا فون ہے، جو اس خیال کو تقویت پہنچاتا ہے۔ ایپل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے کہ ڈیوائسز میں استعمال کیے گئے حروف کن چیزوں پر اسٹینڈ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…