منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بریگزٹ کے سوال پر دوبارہ ریفرنڈم کرایا جائے، میئر لندن صادق خان

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارلحکومت لندن کے میئر صادق خان نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپ سے اخراج کے سوال پر ایک اور ریفرنڈم کرایا جائے۔ صادق خان سیاستدانوں کی اس بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کے حق میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کے سینیئر رہنما اور لندن کے میئر صادق خان نے

مطالبہ کیا کہ بریگزٹ یا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے سوال پر ملک میں ایک اور ریفرنڈم کرایا جائے۔ ان کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب بریگزٹ کے سوال پر حکومت کے اندر تفریق بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی حکومت برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات کے لیے نہ تو تیار دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی اس کی گہرائی سے آگاہ نظر آتی ہے۔ صادق خان نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی طرف سے برسلز کے ساتھ مذاکرات میں حاصل شدہ بریگزٹ معاہدے پر ریفرنڈم کرایا جائے جس میں یورپی یونین میں رہنے کا آپشن بھی موجود ہو۔خان کے مطابق عوام کے معیار زندگی، ملازمتوں اور ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ عوام سے اس پر ان کی رائے ضرور پوچھی جانی چاہیے،میں نہیں سمجھتا کہ ٹریزا مے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ لوگوں کے معیار زندگی اور معیشت کے ساتھ کھلے بندوں کھیل سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…