ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(انٹرنیشنل ڈیسک)شامی رجیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیل نے میزائل حملے میں اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔شامی خبر رساں اداروں نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردئیے۔ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم رات کے وقت

کی گئی بمباری سے ہوای اڈے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے تھے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ میزائل حملوں اور جوابی کارروائی کے دوران فضاء روشن ہو گئی تھی۔درایں اثناء شام میں انسانی حقوق کے آبزر ور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ نامعلوم فضائی حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی اور حزب اللہ کے ایک اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دمشق میں فضائی حملوں سے متعلق اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…