ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حسنی مبارک کے دونوں بیٹے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے الزام میں گرفتار

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹو ں علاء اور جمال کو اسٹاک مارکیٹ میں مبیّنہ اتار چڑھاؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔مصری عدلیہ نے جمال اور علاء مبارک کے علاوہ تین افراد پر اپنی فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے بعض بنکوں کے حصص کی خریدار ی کا الزام عاید کیا تھا اور انھوں نے اس سے متعلق سمجھوتوں سے اسٹاک مارکیٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ پانچوں افراد قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران میں حاضر تھے اور جج نے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ایک عدالتی ذریعے کے مطابق انھیں حراستی تحویل میں دے دیا جائے گا۔اب اس مقدمے کی آیندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ جمال مبارک اپنے والد حسنی مبارک کے دورِ صدارت میں حکمراں جماعت کی ایک اہم کمیٹی کے سربراہ رہے تھے اور انھیں والد کا سیاسی جانشین خیال کیا جاتا تھا۔ان کے بڑے بھائی علاء مبارک سیاست سے دور رہے تھے لیکن ان پر والد کے اثر ورسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے دولت کمانے کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔انھیں2011ء میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد متعدد مرتبہ تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا لیکن تین سال قبل انھیں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ان دونوں بھائیوں کو والد حسنی مبارک کے ساتھ مئی 2015ء میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں تین ،تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ان پر قومی خزانے سے ایک کروڑ یورو ( ایک کروڑ پندرہ لاکھ ڈالرز) کی رقم صدارتی محل کی تزئین و آرائش پر اڑانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔تاہم انھیں جب یہ سزا سنائی گئی تھی، اس وقت تک وہ قید کی یہ مدت جیل میں گزار چکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…