ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

فرانس میں حلال ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں، ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کس مقصد کیلئے خرچ کی جائے گی؟ حیرت انگیز قد م اُٹھالیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) تیونس کے سابق وزیرِ اعظم کے بھتیجے حکیم القروی نے فرانسیسی حکومت کو حلال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے اگر فرانس کے صدر امانوئل میکخواں نے نئی رپورٹ تسلیم کر لی تو ملک میں ایک نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا جائے گا جسے حلال ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔

اس کا مقصد انتہاپسندی سے نمٹنا اور یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی کے لیے ایک نئی تنظیم قائم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس کے ایک معتبر تھنک ٹینک مویتیں انتی تیوت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حلال مصنوعات، حج اور عطیات پر ٹیکس عائد کر دیا جائے۔رپورٹ کے مصنف حکیم القروی ہیں جو تیونس کے سابق وزیرِ اعظم کے بھتیجے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس ریاست نہیں بلکہ مسلمان خود اکٹھاکریں گے اور اسے مسلمانوں ہی پر خرچ کیا جائے گا۔اس رپورٹ کا نام اسلامسٹ فیکٹری ہے، اور یہ اس وقت صدر میکخواں کے زیرِ غور ہے جو اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔القروی نے کہاکہ حلال ٹیکس یہ نئی مسلم تنظیم وصول کرے گی اور اس کی بنیاد یہودیوں کے ‘کوشر ٹیکس’ پر رکھی جائے گی جو فرانسیسی یہودی اپنی خوراک پر دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اے ایم آئی ایف ارکان کے آبائی ملکوں سے خودمختار ہو گی۔ یہ تنظیم اسلام سے متعلق چیزوں کے استعمال پر ایک چھوٹا سا ٹیکس وصول کرے گی، اور اس سے حاصل کردہ رقم مذہبی امور پر خرچ کی جائے گی۔  تیونس کے سابق وزیرِ اعظم کے بھتیجے حکیم القروی نے فرانسیسی حکومت کو حلال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے اگر فرانس کے صدر امانوئل میکخواں نے نئی رپورٹ تسلیم کر لی تو ملک میں ایک نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا جائے گا جسے حلال ٹیکس کا نام دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…