ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

بھارت کی ایٹمی کلب میں شمولیت،امریکہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، پاکستان اور چین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ایٹمی کلب میں شمولیت،امریکہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، پاکستان اور چین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی واشنگٹن(آئی این پی)چین کی مخالفت کے باوجود ایٹمی کلب میں بھارتی شمولیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت اس کلب کارکن بننے کے معیار پر پورا اترتا ہے

لیکن چین کے ویٹو کے باعث وہ ابھی اس کلب سے باہر ہے تاہم امریکہ بھارت کی رکنیت کے لیے اپنی وکالت جاری رکھے گا۔ان خیالات کااظہار ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ عہددار ایلس ویلز جو جنوب اور سنٹرل ایشیا کے لیے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری ہیں نے واشنگٹن میں سنٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز( سی ایس آئی ایس) میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ چینی ویٹو کی بنیاد پر بھارت سے تعاون محدود نہیں کررہے ۔ہم نے بھارت کو ایس ٹی اے ۔1کا مرتبہ دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت امریکہ کا انتہائی قریبی اتحادی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائرگروپ(این ایس جی)کا رکن بننے کے تمام معیار پورے کرتا ہے اس لیے ہم بھارتی رکنیت کے حوالے سے اس کی بھرپور وکالت جاری رکھیں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارت کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ اپنی دسویں سالگرہ پر روز روشن کی طرح سامنے آجائے گا۔یہ معاہدہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دورے حکومت میں ہواتھا۔اس کی منظوری امریکی کانگرس نے8اکتوبر 2008کو دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…