اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نماز کی وجہ سے برطرف ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کرنے کا فیصلہ،امریکی کمپنی کو بھاری جرمانہ عائد کردیاگیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنفر (این این آئی) امریکا میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم کارگیل میٹ سولوشنز نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کے لیے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی

اور دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے والے ایک سو اڑتیس صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔امریکا میں ملازمین کے حقوق کے لیے قائم کردہ کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیانمیں کہا گیا کہ کارگیل میٹ سولوشنز‘ جس کا صدر دفتر کنساس کے علاقے ویٹیچیسا میں ہے، نے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کے لیے نماز کے اوقات میں انہیں وقفہ مہیا کرے گی۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بیان کے مطابق اس نے ملازمین کو مذہبی عبادات کی ادائیگی کی پاداش میں ملازمت سے نکال کر کوئی غلطی نہیں کی تاہم کمپنی کی طرف سے نکالے گئے افراد کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ دعوے کے مطابق انہیں رقم ادا کی جائے گی۔کمیشن کا کہنا تھا کہ امریکی کیمپنی کے فورٹ مورگن میں موجود کارخانے کے مسلمان ملازمین کو نماز کے اوقات میں رخصت دی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی کمپنی کی طرف سے صومالی مسلمان ملازمین کو 2016ء کو ملازمت سے صرف اس لیے نکال دیا تھا کہ وہ ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرتے تھے۔2017ء کو امریکا کی فیڈرل ایجنسی برائے انسداد امتیاز کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کارگیل میٹ سولوشنز کی جانب سے مسلمانوں کو نماز کی ادائی سے روکنا اور انہیں نماز کی وجہ سے ملازمت سے نکالنا مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کمپنی کی طرف سے ملازمین کے حقوق کو پامال کیا گیا۔درایں اثناء کمپنی کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین کو مذہبی رسومات کی ادائی کی سہولت کمپنی کے اصولوں کا حصہ ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے ہرطرح کے حقوق کی نگہداشت کریں گے۔اب کمپنی نکالے گئے ملازمین کو فی کس ایک لاکھ 53 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…